تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دہشتگرد تنظیم داعش نے بھارت کے نام نہاد زیر انتظام علاقے میں اپنے الگ صوبے کے قیام کا اعلان کردیا ہے

دہشتگرد تنظیم داعش نے بھارت کے نام نہاد زیر انتظام علاقے میں اپنے الگ صوبے کے قیام کا اعلان کردیا ہے

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگرد تنظیم داعش نے بھارت کے نام نہاد زیر انتظام علاقے میں اپنے الگ صوبے کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ داعش کی ترجمان سمجھی جانے والی خبر ایجنسی اعماق کے مطابق داعش نے مقبوضہ کشمیر میں ‘ولایت الہند’ کے نام سے ایک صوبہ قائم کرلیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اعماق نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں واقع قصبے اعمشی پورہ میں داعش کے جنگجوؤں نے ایک جھڑپ میں متعدد بھارتی فوجی بھی مارے ہیں اور داعش کا ایک جنگجو بھی ہلاک ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی پولیس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شوپیاں میں اشفاق احمد صوفی نامی داعش کا ایک جنگجو جھڑپ کے دوران مارا گیا ہے۔ بھارتی فوج کے ایک افسر نے اپنی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے رائٹرز کو بتایا تھا کہ اشفاق احمد صوفی ماضی میں مختلف تنظیموں کے ساتھ وابستہ رہا تھا اور حال ہی میں داعش کی بیعت کی تھی۔اعماق کی خبر پر بھارت کی طرف سے کسی سرکاری عہدے دار نے فی الحال کوئی بیان نہیں دیا۔ خیال رہے کہ 2014 میں داعش کے لیڈر ابو بکر البغدادی نے عراق کے شہر موصل میں خلافت کے قیام کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں اپنے دائرہ کار کو شام تک پھیلا دیا تھا۔ شدت پسند تنظیم داعش کو عراق اور شام میں بڑی حد تک شکست دی جا چکی ہے لیکن وہ افغانستان میں بھی فعال ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ داعش سے متعلق عالمی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں کئی مرتبہ آئی ہیں کہ وہ افغانستان میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس حوالے سے اس کی طالبان کے ساتھ متعدد جھڑپوں کی اطلاعات بھی منظر عام پر آتی رہی ہیں۔ مذکورہ جنگجو گروہ گوریلا کارروائیوں اور خودکش حملوں کے حوالے سے بدنام ہے اور ایسٹر پر سری لنکا میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے