تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گجرات کے تھانوں میں بے گناہ شریف شہریوں پر تشدد

گجرات کے تھانوں میں بے گناہ شریف شہریوں پر تشدد


گجرات ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ) گجرات کے تھانوں میں بے گناہ شریف شہریوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ۔ انکواٸری پر ساتھ آۓ ہوۓ شہری پر مخالفین کی ایما ٕ پر ایس ایچ او تھانہ شاین چوک راۓ فیاض کا ساتھیوں کے ہمراہ مبین صابر پر تشدد مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دینے اور انصاف کے حصول پر دہشت گردی کے مقدمات میں پھنساۓ جانے کی دہمکیاں۔ ارسلان امجد نے انصاف کے حصول کے لیے سیشن جج کو 22A/22Bدرخواست داٸر کر دی جو منظور کرتے ہوۓ عدالت نے ڈی پی او سید علی محسن،ڈی ایس پی سٹی کو طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق ارسلان امجد ولد احسان امجد سکنہ محلہ قدرت آباد نےمیڈیاکے نماٸیدوں سے گفتگو کرتے ہوۓ اپنے بیان میں کہا کہ نے تھانہ شاہین چوک میں گھر کے باہر فاٸرنگ کرنے پرشہباز احمد وغیرہ کے خلاف درخواست دے رکھی تھی۔ جس پر انکواٸری کے سلسلہ میں مورخہ 13/4/019کو ساٸل معہ شیر علی،ناصر محموداور دس کس معززین علاقہ تھانہ شاہین میں موجود تھے قریب سات بجےشام راۓ فیاض آ گیا اور کہا کہ تم میں مبین کون ہے ایس ایچ او کے اصرار پر مبین کو بلایا جو شادی پر گیا ہوا تھا آٹھ بجے کے قریب مبین صابر آیا اور اس کے آتے ہی راۓ فیاض نے اس کو ہتھکڑی لگوا دی اور کہا کہ ہم تیرے باپ کے ملازم ہیں جو انتظار کرتے رہیں ایس ایچ او معہ ملازمین مبین کو کمرہ کے اندر لے گۓ اور ہمیں زبردستی سب کو باہر نکال دیا آدھا گھنٹہ ایس ایچ او معہ ملازمین اس پرتشدد کرتے رہے اور اس کے چیخنے اور رونے کی آوازیں آتی رہیں اس کے بعد مبین کو باہر پھینک دیا گیا جس پر ڈی پی او سید علی محسن کو حصول انصاف کے لیے درخواست دی گٸ جس پر انکواٸری لگا کر ڈی ایس پی سٹی کو بھج دی گٸ جس پر عمل در آمد نہ ہوا بلکہ آۓ روز مخالفین اور ایس ایچ او ہمیں مختلف مقدمات میں پھنسانے کی دہمکیاں دے رہے ہیں اگر ہمارے ساتھ کسی قسم کی کوٸی ذیادتی ہوٸی تو اسکا ذمہ دار راۓ فیاض ہو گا ہم انصاف کرنے والے اداروں سے اپیل کرتےہیں کہ ایسے رشوت خور جو پیسہ لے کر شریف شہریوں پر تشدد کرتا ہے کو پولیس کے محکمہ سے فارغ کیا جاۓ آٸی جی پنجاب اور آر پی او گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ہمیں انصاف دلایا جاۓ جبکہ کچھ ہفتے قبل تھانہ دولت نگر کے علاقہ فتح پور کےرہاٸشی طارق محمود کے تھانہ دولت نگر کے ایس ایچ او نے گھر پر دھاوا بول دیا اور طارق کو اٹھا کر لے گۓ طارق محمود کے بیان کے مطابق اس کے بھاٸی ناصر محمود کے ساتھ کسی کا لین دین کا معاملہ تھا الزام لگایا گیا جس کی سزا اس کے بے گناہ شریف شہری بھاٸی کو دی گٸ ایس ایچ او مخالفین کی ایما ٕ پر پانچ دن تشدد کرتا رہا جس پر طارق محمود نے آٸی جی پنجاب آرپی او گوجرانوالہ سے انصاف دلانے اور اس کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔ اور کہا ہے کہ ایسے لوگوں کا پولیس محکمہ میں کوٸی جگہ نہیں ہونی چاہیے جو وردی کے روپ میں بہروپیے بن کے بیٹھے ہوں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے