تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈولفن فورس کی راولپنڈی میں کامیاب کارروائی۔ پولیس اسٹیشن پیر ودھائی کی حدود سے ناجائز اسلحے سمیت دو ملزمان گرفتار

ڈولفن فورس کی راولپنڈی میں کامیاب کارروائی۔ پولیس اسٹیشن پیر ودھائی کی حدود سے ناجائز اسلحے سمیت دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) ڈولفن فورس کی کامیاب کارروائی۔ پولیس اسٹیشن پیر ودھائی کی حدود سے ناجائز اسلحے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو ڈولفن فورس کے جوانوں نے مشکوک سمجھ کر رکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائیکل سواروں نےبھاگنے کی کوشش کی۔ لیکن ڈولفن اہلکاروں نے دو ملزمان کو تو دھر لیا لیکن تیسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ڈولفن فورس کے جوانوں نے مشکوک ملزمان سے موٹرسائیکل، ایک بارہ بور رپیٹر اور ایک آٹومیٹک گن برآمد کر کے ملزمان کو تھانہ پیرودھائی کےحوالے کردیا جہاں ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے گرفتار ملزمان کی شناخت اسفند اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے