میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ افسوس سے احتیاط بہتر ہے اس لئے بیماری آنے سے پہلے ہی احتیاط کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میرپورخاص میں 22 سے 25 اپریل تک ہونے والی پولیو مہم کے سلسلے میں بنیادی صحت مرکز مکھن سموں میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب اور آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک سے پولیو کا خاتمہ کرنا اور اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے پیدائش سے لے کر 5 سال کی عمر تک کے ہر بچے کو ہر مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے اور کہا کہ مہم کے حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکروں، ڈی ایچ اوز، اسسٹنٹ کمشنروں اور متعلقہ عملے کی کارکردگی پر نظر رکھی جائیگی انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو ٹرانزٹ پوائنٹ پر خصوصی توجہ دینا چاہئے تاکہ باہر سے آنے والے بچے پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے انہوں نے مزید کہا کہ اسپیشل ٹیم تشکیل دی جائے جو کوتاہی پر نظر رکھے اور مہم کے دوران مسائل حل کرے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید عطااللہ شاہ نے کہا کہ کوتاہی کے ساتھ اچھے کاموں پر بھی نظر رکھنا چاہئے کیونکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز سردی ہو یا گرمی حالات کیسے بھی ہوں وہ گھر گھر جاکر قوم کے بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے قطرے پلاتی ہیں پی پی ایچ آئی، محکمہ صحت اور پولیو ورکر ہمارے ہیروز ہیں ہمیں ان کی قدر کرنا چاہئے اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس نے کہا کہ آئندہ مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں انتظامیہ اور دیگر محکموں کا تعاون حاصل ہے انہوں نے کہا کہ فخر کی بات ہے کہ مائکرو پلان میں ضلع میرپورخاص پورے سندھ میں اول پوزیشن پر ہے جس میں انتظامیہ سمیت دیگر محکموں کی کوششیں شامل ہیں اس موقع پر پی پی ایچ آئی، ڈبلیو ایچ او اور دیگر افسران نے بھی خطاب کیا تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر حسام طارق، ڈاکٹر عطااللہ، پولیس، صحت، فلاحی اداروں اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
![]()