نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے آج گورنمنٹ ڈگری کالج مورو اور گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول سدھوجا کے امتحانی مراکز کا دورہ کا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانات کے دوران نقل کو روکنے کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کسی بھی طالب علم کو نقل کے لئے موبائل فون اور دیگر زرائع استعمال کرنے نہ دیں۔ مرتکب طلبا و طالبات کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول سدھوجا کے دورے کے موقع پر امتحانی سینٹر میں موجود بیرونی افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین افراد کو پولیسں کے حوالے کیا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں طلباء کی تلاشی لی اور موبائل فون اور گائڈیں برآمد کرکے اسکول کے ایکسٹرنل کے حوالے کی اور انہیں سختی سے تنبہ کی کہ نقل مافیا کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
![]()