Home / اہم خبریں / تھرپارکر کے گورنمنٹ بواٸز کالج صادق فقیر امتحانی سینٹر کا آج کا انٹر نگریزی پارٹ ٹو کا پیپر منسوخ کردیا گیا

تھرپارکر کے گورنمنٹ بواٸز کالج صادق فقیر امتحانی سینٹر کا آج کا انٹر نگریزی پارٹ ٹو کا پیپر منسوخ کردیا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) تھرپارکر کے گورنمنٹ بواٸز کالج صادق فقیر امتحانی سینٹر کا آج کا انٹر نگریزی پارٹ ٹو کا پیپر منسوخ کردیا گیا۔ گورنمنٹ بواٸز کالج صادق فقیر تھرپارکر کے امتحانی سینٹر کا آج ہونے والا انٹر انگریزی پارٹ ٹو کا پیپر منسوخ کردیا گیا۔ ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ کے اعلامیے کے مطابق ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے 80 کاپی کیس کردیٸے۔ مٹھی کے اس امتحانی سینٹر میں 900 امیدوار کھلے عام موبائل ہاتھوں میں لیکر نقل کر رہے تھے۔ کاروائی کے دوران تعلیمی بورڈ کے آفسران اور ٹیموں کو طلباء کی جانب سے ہراساں کرنے کی کوشش اور احتجاج کیا گیا اس سینٹر میں 900 سے زاٸد امیدوار کے انٹر بی شفٹ کا انگریزی کا پیپر منسوخ کردیا یہ پیپر دوبارہ لیا جائے گا نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پیڈل اوپن چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر، نمیر شمسی اور نتالیہ زمان فاتح قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کے زیرِ اہتمام لیجنڈز ایرینا کراچی میں منعقدہ تین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے