Home / اہم خبریں / سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث تمام دہشتگردوں کو بھارتی عدالت کی جانب سے بری کرنے کے خلاف اس سانحے میں شہید ہونے والے میرپورخاص کے خاندان کے متاثرین اور سیاسی سماجی افراد کا احتجاج بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث تمام دہشتگردوں کو بھارتی عدالت کی جانب سے بری کرنے کے خلاف اس سانحے میں شہید ہونے والے میرپورخاص کے خاندان کے متاثرین اور سیاسی سماجی افراد کا احتجاج بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین حادثے کو 11 سال بیت گئے دنیا میں دہشتگرد اور انتہا پسند ملک کے طور پر پہچانے جانے والے بھارت نے اس سانحے میں دہشتگردی کے شکار افراد کے اہل خانہ کے ساتھ نہ انصاف کر سکا اور نہ ہی سانحے میں جانبحق ہونے والے مسافروں کو اعلان کردہ دس لاکھ روپے بھارتی فی شخص رقم کی ادائیگی کر سکا۔ اس سانحے میں 68 مسافر دہشتگردی کا شکار ہوئے تھے جس میں میرپورخاص کے ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی شامل تھے۔ سانحے میں میرپورخاص کے علاقے کھار پاڑا کا رہائشی فتح محمد عرف پیر جی انکی اہلیہ رئیسہ بیگم دو بیٹیاں عائشہ اور صاحبہ بم دھماکے میں شہید ہوگئے تھے جبکہ دو بھائی محمد شکیل اور محمد ندیم شدید زخمی ہوگئے تھے جس میں محمد ندیم ٹانگ سے معزور ہوگیا تھا۔ بھارتی حکومت اور اعلی عدالت کی جانب سے سانحہ میں ملوث تمام دہشتگردوں کو بری کرنے کے خلاف سمجھوتہ ایکسپریس میں ماں باب دو بہنیں کھونے والے ورثاء، سماجی، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پریس کلب پر احتجاج کیا گیا پلے کارڈ اور بینر اٹھا کر بھارتی انتہا پسندی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ متاثرین نے بتایا کہ بھارتی انتہا پسندوں نے انکا گھر اجاڑ دیا ہے۔ اس دہشتگردی میں ملوث بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے گرفتار رہنماؤں کمال چوہان، سوامی آسیم آنند، رام چندرا عرف رام جی، لوکیش شرما اور دیگر کو اس کیس سے بری کردیا ہے۔ متاثرین نے سلامتی کونسل اور او آئی سی کے سربراہان سے انکے والدین بہنوں سمیت 68 مسافروں کی جانیں لینے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے