Home / اہم خبریں / سٹار انسٹیوٹ ملتان کیمپس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے انجیئرز اور ڈاکٹرز ہزارو ں کی تعدا د میں بنائے اس سلسلہ میں جام پور کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ آصف نسیم قریشی

سٹار انسٹیوٹ ملتان کیمپس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے انجیئرز اور ڈاکٹرز ہزارو ں کی تعدا د میں بنائے اس سلسلہ میں جام پور کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ آصف نسیم قریشی

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) اکیسویں صدی کے اس دورِ جدید میں آج کی نوجوان نسل کو جدید طریقہ تعلیم سے استفاد ہ دلانے کی سخت ضرورت ہے تاکہ ہم بین الاقوامی چیلنجز کا مقابلہ باآسانی کر سکیں، سائنس، ریاضی، طب و انگلش کی تعلیم انتہائی ضروری اور پاکستان کے بڑھتی ہوئی ترقی کی ضامن ہے سٹار انسٹیوٹ ملتان کیمپس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے انجیئرز اور ڈاکٹر ز ہزارو ں کی تعدا د میں بنائے اس سلسلہ میں جام پور کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہیے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کے جناح حال میں سٹار انسٹیوٹ ملتان کیمپس و دا لیڈر سسٹم آوو سکولز جام پور کے اشتراک سے اسکالر شپ ٹیسٹ کے مقابلہ جات کی تقریب تقسیم انعامات میں چیئرمین سٹار انسٹیوٹ لاہور ملتان کیمپس محمد، ریجنل ڈائریکٹر آصف نسیم قریشی، ایڈمن آفس محمد امجد حسین مستوئی، قائم مقام چیئرمین عقیل احمد آرائیں اور پرنسپل دا لیڈر سسٹم آوو سکولز محمد کاشف ظہور و دیگر نے طلباء و طالبات والدین اور معززین شہر سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی چیلنجز کا مقابلہ صرف جدید و سائنسی تعلیم سے ہی کیا جا سکتا ہے طب علم کی دنیا میں منفرد و اہم کردار رکھتا ہے انجینئرز بھی ملکی تعمیر نو میں تاریخی کردار رکھتے ہیں ہماری نوجوان نسل میں کا فی ٹیلنٹ موجود ہے گزشتہ میڈیکل کے سیشن میں صرف نشتر میڈیکل سٹار انسٹیوٹ ملتان کیمپس کے 206 طلباء و طالبات نے ایم بی بی ایس کوالیفائی کیا اور آئندہ بھی نوجوانوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ جام پور کی سر زمین کے نوجوان طلباء و طالبات ڈاکٹرز اور انجینئر بن کر ملکی تعمیر نو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے 5 پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں نقد انعامات 25000 سے لیکر 50000 روپے تک تقسیم کیے گئے اور اساتذہ کرام میں سے خصوصی ا نعامات پروفیسر ماجد حیات گشکوری، پروفیسر دلشاد قریشی، پروفیسر احمد بخش احمدانی و دیگر کو دیے نمایاں شخصیات میں ملک عبدالغفار آرائیں، محمد ارشد ظہور، قاضی انعام باری، ابرا ر حسین قریشی، ایم شہباز خان، محمد جنید خان، محمد راشد ظہور سمیت دیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے