Home / اہم خبریں / بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ والدین کا اعتماد ہم پر بڑھتا جارہا ہے۔ ہیڈ ماسٹر محمد اسلم پٹھان گورنمنٹ انصارالسلام پرائمری اسکول ٹنڈو آدم

بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ والدین کا اعتماد ہم پر بڑھتا جارہا ہے۔ ہیڈ ماسٹر محمد اسلم پٹھان گورنمنٹ انصارالسلام پرائمری اسکول ٹنڈو آدم

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) تعلیمی اور تربیتی لحاظ سے معروف و مشہور ٹنڈو آدم کا تعلیمی ادارہ گورنمنٹ انصارالسلام پرائمری اسکول میں سالانہ امتحان منعقد ہوئے امتحانات کا جائزہ لینے کے لئے تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری میل ٹنڈو آدم محمد بخش لاشاری، صدر تعلقہ پ ٹ الف ٹنڈو آدم لکھا ڈنو خاصخیلی، ڈپٹی سیکیٹری پ ٹ الف غلام رسول بجورو، زاہد غوری، شاہد عباسی، قادر بخش کوری، صداقت حسین، ریٹائرڈ ٹیچر حامد، منظور احد،  صحافی رضوان احمد و دیگر سماجی شخصیات نے ان کے ہمراہ شرکت کی تعلقہ ایجوکیشن آفیسر محمد بخش لاشاری نے امتحان حال میں موجود بچوں سے مختلف سوالات پوچھے جن کا اسکول کے بچوں نے مکمل اعتماد کے ساتھ بھرپور جوابات دیئے جسے مہمان گرامی نے بے حد سراہا اور اسکول کے اساتذہ کی جانب سے بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت پر دی جانیوالی محنت کو بے حد سراہا اور شاباشی دی اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد اسلم پٹھان نے آئے ہوئے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور ان کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد اسلم پٹھان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں اور میرا پورا اسٹاف بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ والدین کا اعتماد ہم پر بڑھتا جارہا ہے اور طلباء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جونئیر اسکواش گولڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اعزاز، اذان علی خان چیمپیئن بن گئے

(رپورٹ، ذیشان حسین ) واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ جونئیر اسکواش گولڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے