Home / اہم خبریں / سندھ میں کچھ نہی بدلہ وہی اقربا پروری، تعصب، دفتروں میں رشوت خوری، بھنگ، جواء، شراب، منشیات، بدامنی، قتل و غارت گری عروج پر ہے رشوت کے بغیر نہ تبادلہ ہوتا ہے نہ خالی اسامیاں پر کی جاتی ہیں۔ عبدالعزیز غوری

سندھ میں کچھ نہی بدلہ وہی اقربا پروری، تعصب، دفتروں میں رشوت خوری، بھنگ، جواء، شراب، منشیات، بدامنی، قتل و غارت گری عروج پر ہے رشوت کے بغیر نہ تبادلہ ہوتا ہے نہ خالی اسامیاں پر کی جاتی ہیں۔ عبدالعزیز غوری

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) امید کی جارہی تھی کہ قیادت کی تبدیلی کے بعد پیپلز پارٹی ماضی کی فرسودہ روایات اور طرز حکمرانی سے جان چھڑانے میں کامیاب ہوجائے گی مگر افسوس پیپلزپارٹی کے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کو بھی اسی لائن پر لگا دیا بلاول بھٹو زرداری کے سامنے سب اچھا ہے کہہ کر دھوکا دیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ٹنڈو آدم سیاسی کمیٹی کے چیئرمین جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالعزیز غوری نے شہر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے وفود سے غوری ہاؤس پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کرپشن کے کیسوں کی زد میں ہے سندھ میں سوائے جیالوں کے کسی کو قیادت سے ہمدردی نہیں ہے کیوں یہ ایک اور سوالیہ نشان ہے۔ وجہ صاف نظر آرہی ہے کچھ نہی بدلہ وہی اقربا پروری، تعصب، دفتروں میں رشوت خوری، بھنگ، جواء، شراب، منشیات، بدامنی، قتل و غارت گری عروج پر ہے رشوت کے بغیر نہ تبادلہ ہوتا ہے نہ خالی اسامیاں پر کی جاتی ہیں پہلے صرف تھانے بدنام تھے اب تعلیم اور صحت بھی برباد ہوگئی ہے سیاسی بنیادوں پر ایس ڈی او اور ڈی او  مختیار کار اور تپیدار کی بھی پوسٹنگ ہوتی ہے ایک ایک آفیسر کے پاس کئی کئی جگہوں کا چارج ہوتا ہے کئی ماہ سے ٹنڈو آدم میں سٹی سروئیر نہیں ہے جبکہ سب رجسٹرار ہفتے میں دو دن دیتا ہے سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر کوئی توجہ نہیں ہے کاپی کلچر نے تعلیمی نظام کو اور نااہلی نے صحت کے نظام کو برباد کردیا ہے اب بھی وقت ہے پی پی پی کی قیادت ہوش کے ناخن لے اور سندھ کی عوام کے ساتھ یکساں سلوک کرے سب مساوی حقوق دے جو طوفان آرہا ہے اس کا تنہا جیالے مقابلا نہیں کرسکتے قبل اسکے سب کچھ تباہ ہوجائے پیپلز پارٹی اپنی صفوں کو درست کرے غربت اور ظلم و نا انصافی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو صحت، تعلیم، روزگار، پینے کے صاف پانی، سڑکیں بجلی اور گیس فراہم کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت نے عید تعطیلات 4 سے کم کر کے 3 دن کر دیں، نیا نوٹیفکیشن جاری

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے