تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تحصیل ٹنڈو آدم کی یونین کونسل پیرو فقیر شورو کے نواحی گاوُں عبداللہ کلوئی میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول عبداللہ کلوئی کی اسکول کی بلڈنگ زبوں حالی کا شکار

تحصیل ٹنڈو آدم کی یونین کونسل پیرو فقیر شورو کے نواحی گاوُں عبداللہ کلوئی میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول عبداللہ کلوئی کی اسکول کی بلڈنگ زبوں حالی کا شکار

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) تحصیل ٹنڈو آدم کی یونین کونسل پیرو فقیر شورو کے نواحی گاوُں عبداللہ کلوئی میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول عبداللہ کلوئی کی اسکول کی بلڈنگ زبوں حالی کا شکار اسکول کی بلڈنگ کا پلاسٹر گرنے لگا چھت اور دیواریں کمزور کسی بھی وقت جانی نقصان کا خدشہ اس گاوُں کے مکینوں غلام مصطفیٰ کلوئی اور دیگر نے کہا کہ اس اسکول میں خان محمد، پیربخش اور منٹھار کلوئی دیہاتوں کے 150 کے قریب بچے اور بچیاں ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں مگر اسکول کی بلڈنگ زبوں حالی کا شکار ہے اور بچے خوف میں تعلیم حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ محکمہ تعلیم سانگھڑ کے افسران کو درخواستیں دے چکے ہیں مگر اس اہم مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے محکمہ تعلیم کے افسران اپنی ڈیوٹیوں سے غافل ہیں جبکہ علاقے کے منتخب نمائندے ایم این اے روشن جونیجو اور ایم پی اے فراز ڈیرو نے بھی ہمیں نظر انداز کیا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ، ای ڈی او تعلیم سانگھڑ سے پرزور اپیل کی کہ وہ اسکول کا دورہ کریں اور اسکول کی زبوں حال بلڈنگ جس میں بچوں کی سہولت کے لیئے نہ پینے کا صاف پانی ہے نہ بجلی ہے اور نا ہی باتھ روم صحیح ہیں پوری بلڈنگ زبوں حالی کا شکار ہے بلڈنگ کی چھت کے پلاسٹر گررہے ہیں جس سے کسی بھی وقت بہت بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے