تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ روپے ٹرانسفر کرنے والا محمد مشتاق لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ روپے ٹرانسفر کرنے والا محمد مشتاق لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

لاہور (بیورو رپورٹ) سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ روپے ٹرانسفر کرنے والا محمد مشتاق لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار۔ ایف آئی اے کے مطابق محمد مشتاق رمضان شوگر ملز کا منیجر ہے جسکو لاہور سے دبئی فرار ہوتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے نیب حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ شریف خاندان نے محمد مشتاق کے متعلق بیان جاری کیا ہے کہ وہ رمضان شوگر مل کا ملازم نہیں رہا۔ محمد مشتاق کا نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل ) میں شامل کیا گیا۔ محمد مشتاق پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 سے لاہور سے دبئی فرار ہو رہا تھا کہ نام ای سی ا یل میں شامل ہونے کے باعث انہیں آف لوڈ کر دیا گیا۔ جس پر ایف آئی اے نے محمد مشتاق کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے نیب حکام کے حوالے کر دیا واضح رہے کہ محمد مشتاق کو شریف خاندان کا فرنٹ مین تصور کیا جا تا ہے۔ مشتاق چینی نے 60 کروڑ سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں جمع کروائے تھے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے