Home / اہم خبریں / پردیسی پرندوں کی اپنے و طنوں کو واپسی شروع ہوگئی

پردیسی پرندوں کی اپنے و طنوں کو واپسی شروع ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پردیسی پرندوں کی اپنے و طنوں کو واپسی شروع ہوگئی، سرد علاقوں سے آنے والے پرندوں نے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی سائبریا روس چین کے سرد ترین علاقوں کی جانب مراحلہ وار رات کے وقت سفر کرنا شروع کر دیا، ان پرندوں میں آبی اور خشکی کے پرندے شامل ہیں ، مختلف اقسام کی مرغابیاں، چائنیز، ریڈہیڈ، سرخاب، نیل سر، مگھ، گونج، نرلی، بگلے، ریسین کبوتر، بٹیر، تلیر، چاہیے، فاختہ اور دیگر رنگا رنگ کے پرندے جو کہ ہجرت کرکے برفانی علاقوں سے ہر سال گرم علاقوں میں قیام و طعام کے لئے ہر سال مقررہ راستوں پر میلوں کا سفر کرکے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت پاکستان بھر میں آتے ہیں، اب جبکہ برف پگھلنا شروع ہو گئی ہے ، انہوں نے واپسی کا سفر رات کے وقت شروع کر رکھا ہے اور رات بھر میلوں کا سفر اپنے خاندانوں کے ساتھ کرتے اور صبح کے وقت قیام اور چرائی کرتے ہیں قدرت نے ان کو راستوں کی شناخت سے بھی نوازرکھا ہے، ان کے گرم علاقوں میں ہجرت کرنے سے جنگلی حیات کی دلکشی بڑھ جاتی ہے، دریاؤں، ڈیمز اور پانی کے ذخیرہ میں ان کا قیام ہوتا ہے اور شکاریوں کو شکار کرنے اور فطری حسن میں رنگا رنگ نظاروں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے، ماہ اپریل کے آخر تک یہ پرندے مکمل طور پر گرم علاقوں سے ہجرت کر جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے