تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ کے صحافی انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ کے صحافی انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن ریٹائرڈ فیروز شاہ نے ڈیرہ پریس کلب کا خصوصی کیا۔اس موقع پر صدر محمد یٰسین قریشی ،جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم،کابینہ سمیت دیگر معزز ممبران نے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور انہیں ڈیرہ پریس کلب کے مختلف حصوں کا معائنہ کرایا۔ اس موقع پر ڈیرہ کے معروف معالج ام القری میڈیکل یونیورسٹی مکہ کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شیخ محمد افضل اور ایوان زراعت کے شیخ معظم بھی موجود تھے۔ محمد یٰسین قریشی، سردار عبدالحمید بلوچ، شیخ توقیر اکرم، عبدالشکور استرانہ اور حاجی لطیف الرحمٰن نے معزز مہمانوں کو روایتی لنگیاں پہنائی۔ ریجنل پولیس آفسیر ڈیرہ نے ڈیرہ پریس کلب کی نئی منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہیں جواس کی اصلاح کے لئے اہم کردار اداکرتے ہیں۔ڈیرہ پریس کلب کے صحافی اپنے شعبہ میں انتہائی مہارت رکھتے ہیں اور بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ آپ صحافیوں کی رپورٹنگ سے انہیں بہت سارے مسائل کا ادراک ہوتا ہے۔ پولیس ذمہ دار کی حیثیت سے پورے ڈویژن کو کنٹرول کرنے کے دوران بہت سارے مسائل اور مشکلات نظر سے اوجھل ہوتے ہیں لیکن یہاں کے صحافیوں کی نشاندہی پر پولیس کی غلطیاں اور کمی کوتاہی سامنے آنے پر ان کو دور کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا ڈیرہ پریس کلب یہاں کا تاریخی ورثہ ہے اور اس طرح کا بہترین پریس کلب انہوں نے پورے ملک میں کہیں نہیں دیکھا جوکہ تمام ممبران کی محنت، جذبے اور اخلاص کی عکاسی کرتا ہے یہاں آکر یہ شدت سے احساس ہورہا ہے کہ انہوں نے ڈیرہ پریس کلب کے دورے میں اتنی تاخیر کیوں کی، یہاں کے تمام سنیئر ممبران علاقہ کا اثاثہ ہیں جن کی شاندار خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ہم یقینا آپس کے تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ پولیس اور صحافی کا کام عوام کی خدمت ہے اور یہ کام ہم مل جل کر بہترین انداز میں کریں گے۔ سوشل میڈیا صرف کاپی پیسٹ کا دوسرا نام ہے، میرے دروازے ہر عام و خاص کے لئے کھلے ہیں لیکن ہر مسئلہ قانون کے مطابق حل کریں گے، ڈیرہ پریس کلب کی بہتری اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی قربانیوں اور تعاون سے ڈیرہ اسماعیل خان میں امن قائم ہو گیا ہے جس سے ترقی اور خوشحالی کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ شہر میں سیوریج اور ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل در پیش ہیں جنہیں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، ون ویلنگ، غیر قانونی چنگ چی، کم عمر ڈرائیونگ اور شہر میں دیگر مسائل کے حل کے لئے ٹریفک کا الگ ڈی ایس پی اور نئے ٹریفک انچارج کو تعینات کیا گیا کسی صورت سڑکوں پر انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں پولیس کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی بھی ذمہ دار ہے جس طرح ڈیرہ میں حلال فوڈ اتھارٹی کا ادارہ جدید اور منظم انداز میں خدمات سرانجام دے رہا ہے انہی خطوط پر میونسپل کمیٹی کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ انہیں مزید اختیارات اور تربیت دے کر ایک مضبوط ادارہ بنایا جاسکتا ہے۔ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے میونسپل کمیٹی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شہر میں مارکنگ اور فٹ باتھ کلیئر کرے۔ تھانہ کینٹ کی حدود کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یقینا آبادی کے تناسب سے اس کا انفراسٹکچر ناکافی ہوچکا ہے جوکہ ہمارے نوٹس میں ہے اسے انشاءاللہ جلد حل کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے