تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بجلی چوروں کیخلاف چھاپہ مار ٹیموں کا آپریشن جاری، ڈیفالٹر صارفین پر بھاری جرمانوں سمیت غفلت برتنے پر حیسکو اہلکار معطل، خسارے کو پورا کرنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے ایکسیئن ٹنڈو آدم اختیار احمد میمن

بجلی چوروں کیخلاف چھاپہ مار ٹیموں کا آپریشن جاری، ڈیفالٹر صارفین پر بھاری جرمانوں سمیت غفلت برتنے پر حیسکو اہلکار معطل، خسارے کو پورا کرنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے ایکسیئن ٹنڈو آدم اختیار احمد میمن

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) بجلی چوروں کیخلاف چھاپہ مار ٹیموں کا آپریشن جاری، ڈیفالٹر صارفین پر بھاری جرمانوں سمیت غفلت برتنے پر حیسکو اہلکار معطل، لاکھوں روپے کی عدم ادائیگی کے سبب ایک درجن سے زائد دیہاتوں کی بجلی منقطع، ٹرانسفارمرز ضبط کرلئے گئے  خسارے کو پورا کرنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے ایکسیئن ٹنڈو آدم اختیار احمد میمن۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو چیف حیدرآباد عبدالحق میمن کی سخت ہدایت کے پیش نظر ایکسیئن ٹنڈو آدم اختیار احمد میمن کی سربراہی میں ایس ڈی اوز سب ڈویژن ٹو طارق ندیم جٹ، مٹھل بھٹو، انعام ابڑو و دیگر حیسکو عملے نے بنگلہ روڈ، میواتی محلہ، لوہار گلی، جمن شاہ، جیلانی اسٹریٹ، اسٹیشن روڈ پر بجلی چوروں کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے بجلی چوری کرنے کے الزام میں ڈیفالٹر صارفین کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور بیج وائز ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں عامر عباسی اور ثاقب حسین کو غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا جبکہ ایکسیئن ٹنڈو آدم کی سربراہی سب ڈویژن ٹو، سب ڈویژن او ڈی ایل، مٹیاری، ہالا اور بھٹ شاہ کے ایریاز میں سیکورنگ کا کام تیزی سے جاری ہے ایکسیئن ٹنڈو آدم نے میڈیا کو بتایا موسم گرما کے پیش نظر صارفین کو بجلی فراہم کرنا حیسکو افسران کی اولین ترجیح میں شامل ہے موسم گرما میں بجلی کے استعمال میں اضافہ ہوجاتا ہے اور ہماری مکمل توجہ ہے کہ بجلی چوری کو روکنے کے لیے اپنے تمام اختیارات کو بروکار لائیں گے انھوں نے کہا ہے کہ بیج وائز جاری سیکورنگ کے دوران بجلی کی بندش پر حیسکو صارفین سے معذرت خواں ہیں میٹر کی سیکورنگ کے سبب بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوگی حیسکو چیف عبدالحق میمن کی سخت ہدایت ہے کہ ماہ رمضان میں ٹنڈوآدم کے صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جس کے لیے حیسکو ملازمین دن و رات کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صارفین اپنے بقایا جات جلد از جلد ادا کردیں اور بجلی چوری میں اگر کوئی حیسکو اہلکار ملوث ہے تو اسکی نشاندہی کریں حیسکو میں کالی بھیڑوں کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے