تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستانی سفارتخانہ بینکاک میں 23 مارچ کو یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد

پاکستانی سفارتخانہ بینکاک میں 23 مارچ کو یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد


  تھائی لینڈ / بنکاک (رپورٹ: عمران یوسف) زندہ قومیں ہمیشہ اپنے تاریخی ایام کو باوقار طریقے سے منعقد کرکے اپنے لئے روشن منزلیں متعین کرتی ہیں۔ پاکستان کی تخلیق کے لئے لاکھوں جانیں قربان ہوئیں جن کی نظیر شاید پورے عالم میں موجود نہ ہو برطانوی حکومت اور ہندو اکثریت نے پاکستان تھال میں رکھ کر پیش نہیں کیا بلکہ اس کی تخلیق کی راہ میں ہر ممکن رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تھیں۔ لیکن برصغیر کی مسلم قیادت نے 23 مارچ 1940 کو اپنے لئے جس منزل کا تعین کیا اس کو 14 اگست 1947 کو بے دریغ قربانیوں کے بعد سچ کر دکھایا۔ پاکستانی سفارتخانہ بینکاک میں 23 مارچ کو یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صبح 9 بجے قومی ترانے کی دھن پر سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے پرچم کشائی کی۔ پرچم کشائی کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن فراز زیدی نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ کونسلر یاسر بٹ نے تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دیے اور وزیراعظم عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں تھائی لینڈ میں مقیم پاکستانی اور تھائی کمیونٹی نے اہل خانہ سمیت شرکت کی اور یوم پاکستان کی مناسبت سے ملی نغمے اور تقاریر کیں۔ سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے حاضرین سے خطاب میں صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات اور قائداعظم کے فرمودات اور عملی کاوشوں کے حوالے سے ہم وطن پاکستانیوں کو اپنے اپنے شعبہ حائے زندگی میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنے اور پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے لئے مل جل کر کام کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پرامن ملک ہے۔ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ حالیہ تنازعہ میں بھارت پر فتح سے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہے۔ ہمیں پاکستان کو ہر میدان میں آگے لیکر جانا ہے۔ اس موقع پر ملی نغموں کی دھن پر کیک کاٹا گیا اور فضا میں پاکستانی پرچم کے رنگوں سے مزین غبارے فضا میں چھوڑے گئے۔ پاکستانیوں نے اپنے دیس سے محبت اور اپنے جذبات کا اظہار پاکستان زندہ باد، دل دل پاکستان کے نعروں سے کیا نعروں سے پاکستانی سفارت خانہ گونج اٹھا اور ہر طرف خوشی اور مسرت کا سماں بندھ گیا۔۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے