تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد اللہ کی رحمتوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد اللہ کی رحمتوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ اللہ پاکستان کو ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ آرمی چیف نے پی سی بی ، تمام ٹیموں، آرگنائزرز، انتظامیہ ، پاکستان رینجرز سندھ، سندھ پولیس اور کراچی کے عوام کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور کور کمانڈر کراچی نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بیٹھ کر پی ایس ایل کا فائنل دیکھا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے