تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان سپر لیگ فور فائنل کی رنگا رنگ اختتامی تقریب میں گلوکار ابرار الحق، آئمہ بیگ اور فواد خان کی پرفارمنس پر گراؤنڈ میں موجود شائقین بھی جھوم اٹھے

پاکستان سپر لیگ فور فائنل کی رنگا رنگ اختتامی تقریب میں گلوکار ابرار الحق، آئمہ بیگ اور فواد خان کی پرفارمنس پر گراؤنڈ میں موجود شائقین بھی جھوم اٹھے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سپر لیگ فائنل کی رنگا رنگ اختتامی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی، اختتامی تقریب سے قبل سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے گراؤنڈ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وزیر داخلہ شہریار آفریدی بھی پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں موجود تھے، اختتامی تقریب میں گلوکار ابرار الحق، آئمہ بیگ اور فواد خان کی پرفارمنس پر گراؤنڈ میں موجود شائقین بھی جھوم اٹھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی احسان مان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کرانا فخر ہے، کرکٹ کا گیم ہی لوگوں کے چہروں پر خوشی لاتا ہے، وزیر اعظم عمران خان سمیت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سیکورٹی فورسز اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی مدد سے پی ایس ایل کا فائنل یہاں ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2 سال پہلے وعدہ کیا تھا پی ایس ایل یہاں لائیں گے، اس سال سارے میچز یہاں ہو رہے، کراچی والے جیت گئے، جو بھی ٹیم جیتے، جیت کرکٹ اور پاکستان کی ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے