تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سعودی عرب میں مرافقین سمیت کسی بھی قسم کے ویزے پر داخل ہونے والے کے لئے میڈیکل انشورنس ضروری قرار دیا گیا

سعودی عرب میں مرافقین سمیت کسی بھی قسم کے ویزے پر داخل ہونے والے کے لئے میڈیکل انشورنس ضروری قرار دیا گیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مرافقین سمیت کسی بھی قسم کے ویزے پر داخل ہونے والے کے لئے میڈیکل انشورنس ضروری قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام بالا نے نئے فیصلے کی منظوری دیدی۔ حج اور علاج کی غرض سے آمد کے علاوہ سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد اس سے مستثنی ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ فیصلے پر عملدرآمد 90 دن کے بعد ہوگا۔ حکومت نے وزارت حج وعمرہ اور وزارت صحت کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا کہ مرافقین سمیت کسی بھی قسم کے ویزے پر مملکت آنے والوں کو پہلے میڈیکل انشورنس کرانا ہوگا تاکہ مملکت میں قیام کے دوران بیمار ہونے کی صورت میں اس کا علاج ممکن ہوسکے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے