ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) گزشتہ روز ٹنڈو آدم کے علاقے چانیہ محلہ کے رہاٸشی عبدالسلام شیخ کے 18 سالہ درویش نوجوان بیٹے شہزاد شیخ سے جنسی زیادتی کرنے والا 40 سالہ اقبال نامی شخص کو سٹی پولیس کے ایس ایچ او اسلم بلو کی کاوشوں سے گرفتار کرلیا گیا ٹنڈو آدم سٹی تھانہ کے ایس ایچ او اسلم بلو نے اس موقع پر میڈیا سے کہا کہ گزشتہ رات جیسے ہی معلوم ہوا کہ بچے کے ساتھ ایک درندہ صفت شخص نے بدفعلی کی ہم نے رات کو ہی میڈیکل رپورٹ کے لیے تعلقہ ہسپتال روانہ کردیا تھا رپورٹ ملتے ہی فوری ملزم کی گرفتاری کے لیے رات بھر چھاپے مارے گٸے مگر یہ درندہ صفت نامعلوم جگہ پر روپوش ہوگیا ابھی کچھ دیر پہلے ہی خفیہ اطلاع ملنے پر ایک ٹیم تشکیل دی گٸی جو فوری طور پر روانہ کرکے اس جگہ سے گرفتاری عمل میں آئی بچے کے ورثا کی جانب سے بچے کے ماموں نوید شہزاد شیخ کی مدعیت میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے ہماری یہی کوشش ہوگی کہ درندہ صفت ملزم کو بڑی سے بڑی سزا دلوائیں۔ میڈیا اور شہریوں سے بھی امید رکھتا ہوں کہ آپ سب ہمارا ساتھ دیں اور بھرپور تعاون کریں انشاءاللہ آپ لوگوں کے تعاون سے ایسے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔
![]()