تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نصیر آباد میں ایکساٸز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس پولیس کی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی

نصیر آباد میں ایکساٸز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس پولیس کی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی

  ڈیرہ مراد جمالی (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) ایکساٸز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس آفس نصیرآباد کے عملے نے انسپکٹر عمران احمد عرانی انسپکٹر قربان علی، سپاہی علی جان سبحان علی نصیب اللّٰہ و دیگر نے منشیات کے خلاف خصوصی مہم کے تحت نوتال کے قریب ناکہ بندی کردی ایک مشکوک پک اپ گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈراٸیور نے رکنے کی بجاٸے گاڑی بھگانے کی کوشش میں رفتار بڑھا دی جس پر عملے نے گاڑی کا پیچھا کیا جس پر ڈراٸیور گاڑی چھوڑ کر تاریکی کا فاٸدہ اٹھاتے ہوۓ فرار ہو گیا نارکوٹکس پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر اس کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کی غیرملکی 20 کلو گرام چرس برآمد کی ای ٹی او نصیرآباد حافظ الاہی بخش مغیری اور اے ٹی ای او محمد صدیق نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نماٸندوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ صوباٸی وزیر ایکساٸز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس اورصوبائئ سیکریٹری ایکسائز کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف مہم جاری ہے اسی مہم کے تحت خفیہ اطلاع ملنے پر ہم نے کاررواٸی کی ہے انہوں نے کہا کہ جعلی نمبر پر گاڑی میں اعلیٰ کوالٹی کی 20 کلوگرام چرس بلوچستان سے سندھ اسمگل کیا جا رہا تھا جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے کی ہے ہم نے کامیاب کاررواٸی کر کے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی انہوں نے کہا کہ نامعلوم ملزم کے خلاف ایف آٸی آر درج کر لی گٸی ہے اور گاڑی کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی گٸ ہے حافظ الاہی بخش نے کہا کہ منشیات صحت مند معاشرے اور نٸی نسل کی تباہی کا باعث ہے جس کے خلاف ہماری کاررواٸی مستقل طور پر جاری رہے گی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے