تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) تھانہ صدر کی حدود اراضی کے تنازع پر دو گروپوں کی ایک دوسرے کو ڈرانے دھمکانے کے لئے ہوائی فائرنگ، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، دونوں جانب کے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھانہ صدر کی حدود میں چہکان اڈا کے قریب دو گروپوں نے ایک دوسرے کو ڈرانے دھمکانے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔ اس دوران ملزمان وہاں سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ صدرپولیس نے ایک جانب الطاف اور دوسری جانب عبدالغفار کی رپورٹ پر دونوں جانب کے چار افراد عبدالغفار، خضر حیات، الطاف اور اشفاق ساکنان چہکان کے خلاف ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے