Home / اہم خبریں / پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی قومی ہیرو ہیں مگر اس کے علاوہ اور کیا کام کیا ہے انہوں نے ؟

پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی قومی ہیرو ہیں مگر اس کے علاوہ اور کیا کام کیا ہے انہوں نے ؟

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے قومی ہیرو اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی قوم کی آنکھ کا تارا تو بن چکے ہیں تاہم ان کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے ماضی میں ایک ویڈیو میں بھی کام کیا تھا جس کا کردارتین سال بعد سچ ہوگیا۔ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی قومی ہیرو بن چکے ہیں۔ لوگ ان کے جرات مندانہ اقدام اور بہادری کو بے حد سراہ رہے ہیں۔ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے تین سال قبل پاک فضائیہ کی ایک میوزک ویڈیو ’’فضاؤں کے محافظ‘‘ میں کام کیا تھا جس میں انہوں نے پائلٹ کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ انکشاف پاکستانی گلوکار عمیر جیسوال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں کیا ہے جس میں انہوں نے حسن صدیقی کی ویڈیو کلپ شیئر کی اورلکھا۔ آج مجھے میرا ایک گانا ’’فضاؤں کے محافظ‘‘ یاد آگیا جس میں اسکواڈرن لیڈرحسن نے پائلٹ کا کردار ادا کیا تھا اوربھارتی طیاروں کومارگرایا تھا جس طرح انہوں نے اب کیا ہے۔ ویڈیو کے شروع میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکواڈرن لیڈرحسن صدیقی بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد پورے جوش اور ولولے سے طیارے میں سوارہوکربھارتی طیاروں کو مارگراتے ہیں۔ ان کے اس کارنامے پران کے ساتھی جوان انہیں سراہتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی طیاروں کو مار گرانے والی یہ ویڈیو 2016 میں یوم دفاع کے موقع پر جاری کی گئی تھی اور 27 فروری 2019 کو یہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی اور لوگوں نے حسن صدیقی کے کارنامے کو سراہتے ہوئے اسے ہزاروں کی تعداد میں شیئر کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے