Home / اہم خبریں / پاکستانی ایئر فورس کا خوف بھارتی حکومت نے انڈین ائیر فورس کے ائیر مارشل کو ایسٹرن ائیر کمانڈ چیف کے عہدے سے ہٹا دیا

پاکستانی ایئر فورس کا خوف بھارتی حکومت نے انڈین ائیر فورس کے ائیر مارشل کو ایسٹرن ائیر کمانڈ چیف کے عہدے سے ہٹا دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کیے جانے بعد بھارتی حکومت نے انڈین ائیرفورس کے اعلیٰ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ائیر مارشل سی ہری کمار کو ایسٹرن ائیر کمانڈ چیف کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، جنہیں 2017 میں اس عہد پر تعینات کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ائیر مارشل ہری کمار کی جگہ ائیر مارشل رگھو ناتھ نمبیر کو انڈین ائیر فورس کے ویسٹرن ائیر کمانڈ کے عہد پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو دئیے گئے ’سرپرائز‘ کے بعد سامنے آیا ہے جب پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی رپورٹ کے مطابق ویسٹرن ائیرکمانڈ کا مرکزی دفتر نئی دہلی میں واقع جو راجستھان میں واقعہ بکانر سے لے کر سیاچن گلیشئر تک انڈین ائیر سپیس کو دیکھتا ہے جبکہ انڈین ائیر فورس کی 40 فیصد ائیر بیسوں کا کنٹرول بھی اس کے پاس ہے دوسری جانب بھارتی حکومت کے شعبہ ڈیفنس نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ائیر مارشل ایسٹرن ائیر کمانڈ چیف سی ہری کمار اپنی مدت ملازمت ختم ہونے پر 28 فروری کو ریٹائیرڈ ہو چکے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے