تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں دن دیہاڑے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا انتہائی افسوسناک واقعہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں دن دیہاڑے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا انتہائی افسوسناک واقعہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ شہر کے گنجان آباد علاقہ اسلامیہ کالونی میں دن دیہاڑے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا انتہائی افسوسناک واقعہ، نامعلوم دہشت گردوں نے ٹی ایم اے ڈیرہ کے اہلکار شیعہ ذاکر قیصر عباس سمیت دو افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا ڈالا، حملہ آور موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب، واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، مقتولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود اسلامیہ کالونی میں واقعہ ٹی ایم اے دفتر کے باہر ٹی ایم اے کا نائب قاصد شیعہ ذاکر 38 سالہ قیصر عباس ولد غلام عباس قوم کورائیہ سکنہ فقیر آباد ڈیرہ اور بیلدار 22 سالہ دلاور ولد محمد بلال سکنہ بستی درکھانولی ڈیرہ موجود تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے وہاں آکر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے، حملہ آور موٹرسائیکل پر اسلامیہ کالونی میں ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ دونوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئیں۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور شہر بھر کے داخلی خارجی راستوں کی ناکہ بندی سخت کرکے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے