Home / اہم خبریں / جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کی ڈان نیوز سے کارکنوں کی جبری برطرفی کی شدید مذمت

جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کی ڈان نیوز سے کارکنوں کی جبری برطرفی کی شدید مذمت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی نے ڈان نیوز سے کارکنوں کی جبری برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کو دھوکا دینے اور وعدہ خلافی قرار دیا ہے۔ جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے کنوینر کرامت علی کی زیر صدارت اجلاس کے یوجے کے دفتر میں ہوا جس میں دو کے یوجے کے صدور حسن عباس، اشرف خان، جنرل سیکریٹریز احمد ملک اور عاجز جمالی جبکہ کے یو جے کے لیگل ایڈوائزر بیرسٹر شعیب ایم اشرف شریک ہوئے جبکہ کے یو جے دستور کے صدر طارق ابوالحسن رحیم یار خان میں ہونے کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے تاہم ان سے فون پر رابطہ رہا۔ اجلاس میں میڈیا انڈسٹری کے جاری بحران۔ مالکان میڈیا ہاوئسز اور حکومتی اقدامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ صورتحال سے مستقل بنیادوں پر نجات کے لیے ضروری ہے کہ میڈیا ورکرز کے لیے جامع قانون سازی کے لیے کام کیا جائے اور تمام کے یوجیز کی جانب سے دو دو نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے جو قوانین کے کام کرے اس سلسلے میں کمیٹی کے یو جے دستور کی جانب سے نامزدگی ملنے کے بعد اپنا کام شروع کرے گی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

National Women’s U19 Tournament to begin from Thursday

Karachi, (Sports Reporter) The Pakistan Cricket Board (PCB) has announced the dates and squadbs for …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے