تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم کے وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کی پٹری چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص ڈاٹسن پک اپ سیمت گرفتار مقدمہ درج

ٹنڈو آدم کے وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کی پٹری چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص ڈاٹسن پک اپ سیمت گرفتار مقدمہ درج

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ریلوے پٹری چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص ڈاٹسن پک اپ سیمت گرفتار مقدمہ درج ملزم ریلوے پٹریاں ڈاٹسن میں رکھ کر فرار ہورہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم ریلوے پولیس نے دوران گشت ایک شخص خادم حسین سولنگی ریلوے کی تین پٹریاں چوری کرکے ڈاٹسن میں رکھ کر فرار ہورہا تھا کہ دوران گشت ریلوے پولیس اہکار چوکی انچارج محمد حسین نے  وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن  کے نزدیک ریلوے پھاٹک سے ڈاٹسن سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا اور اسے حیدرآباد ریلوے پولیس تھانے لے جایا گیا جہاں ملزم پر ریلوے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق بھٹ شاہ سے بتایا جارہا ہے جس سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے