کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں گارڈن پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 1 اسٹریٹ کرمنل گرفتار جبکہ ملزم کا ساتھی فرار۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و مسروقہ موٹرساٸیکل برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ایس ایچ او گارڈن انصر بٹ نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کا جینا حرام کردیا۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گارڈن انصر بٹ کی سربراہی میں متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث 1 اسٹریٹ کرمنل کو دبوچ لیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار۔ ملزم محمد احمد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و مسروقہ موٹرساٸیکل برآمد۔ ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ شہر میں اسلحہ کے زور پر شہریوں کو قیمتی سامان و نقدی سے محروم کرکے فرار ہوجاتا تھا۔ ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او گارڈن انصر بٹ نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()