Home / اہم خبریں / آصف علی زرداری 9 فروری کو ایک روزہ دورے پر ٹنڈو آدم پہنچیں گے

آصف علی زرداری 9 فروری کو ایک روزہ دورے پر ٹنڈو آدم پہنچیں گے

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) آصف علی زرداری 9 فروری کو ایک روزہ دورہ پر ٹنڈو آدم پہنچیں گے۔ سینیٹر ملک امام الدین شوقین کی خصوصی دعوت پر آصف علی زرداری 9 فروری ہفتہ کو  سلیمان روشن میڈیکل کالج کا افتتاح، عوامی وفود سے ملاقات اور معززین سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے کو چئیرمین آصف علی زرداری 9 فروری کو سینیٹر امام الدین شوقین کی دعوت پر ٹنڈو آدم پہنچ رہے ہیں دورے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چئیرمین آصف علی زرداری 9 فروری بروز ہفتہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور ممتاز صنعتکار امام الدین شوقین کی دعوت پر ٹنڈو آدم پہنچیں گے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی آصف علی زرداری کے ساتھ ہونگے اور رات یہیں قیام کے بعد اتوار کی صبح اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوجائینگے۔ سابق صدر کی آمد کے پیش نظر شہر بھر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت پورے شہر میں سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے