Home / اہم خبریں / دھرتی میوزیکل آرٹس آکیڈمی کے زیر انتظام محفل موسیقی "دھرتی پر سنگیت کی خوشبو” اور شب گیت و غزل منعقدہ کی گئی

دھرتی میوزیکل آرٹس آکیڈمی کے زیر انتظام محفل موسیقی "دھرتی پر سنگیت کی خوشبو” اور شب گیت و غزل منعقدہ کی گئی

کراچی (رپورٹ: ماجد علی) دھرتی میوزیکل آرٹس آکیڈمی کے زیر انتظام گزشتہ شب محفل موسیقی "دھرتی پر سنگیت کی خوشبو” اور شب گیت و غزل منعقدہ کی گئی- پروگرام کی نظامت دھرتی آرٹس فورم کے بانی و چیئرمین رضوان ملک نے انجام دیئے جبکہ پروگرام کی چیف آرگنائزر ناہید شاہ تھیں اس پروگرام میں شہر کراچی کی مشہور و معروف سماجی، سیاسی، صحافتی اور شوبز کی شخصیات نے شرکت کی- اور فن موسیقی سے لطف اندوز ہوۓ- شب گیت و غزل میں شہر کراچی کے مشہور و معروف گلوکاروں اور فنکاروں نے حصہ لیا جن میں مشرف بھائی، لطیف رانا، بشیر رانا، فرح انجم، زرنینہ خان، مہک عامر، ناہید شاہ ،سمیرا خان، عائشہ شاہ، وحید وکی، ظفر اللہ، شمیم بھائی، نعیم بھائی، آفتاب زاہد، اور مہمان فنکاروں میں انیس شاہ، اور عائشہ خان نے اپنے فن گائیکی سے سامعین سے داد و تحسین حاصل کی- جبکہ مہمانوں میں وسیم قاضی، راؤ ندیم، معراج بھائی، نے شرکت کی کامیاب اور خوبصورت پروگرام پیش کرنے مہمانوں اور فنکاروں نے ناہید شاہ، سید شکیل احمد اور رضوان ملک کو مبارکباد پیش کی-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے