تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملائیشیا میں کورونا وائرس کے مزید 235 نئے کیسز رپورٹ۔ تعداد 2،031 ہوگئی، ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی

ملائیشیا میں کورونا وائرس کے مزید 235 نئے کیسز رپورٹ۔ تعداد 2،031 ہوگئی، ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی

کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری/ نويد اسلم) ملائیشیا میں جمعرات کو کورونا وائرس کے مزید 235 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 2،031 ہوگئی ہے جو اس وقت جنوب مشرقی ایشیاء میں سب سے زیادہ ہے۔ ملائیشیا کی وزارت صحت نے یہ بھی کہا کہ جمعرات کی شام 5 بجے تک ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی۔ وزارت صحت نے کہا کہ 45 مریض اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں، جن میں سے 32 کو وینٹیلیشن امداد کی ضرورت ہے۔ ملائشیا میں اب ایک ہفتے میں کیسوں کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز ، حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے سفر اور نقل و حرکت پر پابندی 14 اپریل تک بڑھا دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے