Home / اہم خبریں / ملائیشیا میں شاہی محل کے 7 ملازمین میں مہلک ترین کورونا وائرس کی تصدیق، ملائیشیا کے بادشاہ اور ان کی اہلیہ احتیاطی تدابیر پر 14 دن قرنطینہ میں گزاریں گے

ملائیشیا میں شاہی محل کے 7 ملازمین میں مہلک ترین کورونا وائرس کی تصدیق، ملائیشیا کے بادشاہ اور ان کی اہلیہ احتیاطی تدابیر پر 14 دن قرنطینہ میں گزاریں گے

کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری/ نويد اسلم) ملائیشیا میں شاہی محل کے سات ملازمین میں مہلک ترین کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دنیا کے 197 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لینے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس کی وبا نے ملائیشیا کے شاہی محل کے ملازمین کو بھی متاثر کردیا۔ ملائیشیا کے بادشاہ اور ان کی اہلیہ ملازمین میں وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ ملائیشیا کے بادشاہ سلطان اور ان کی اہلیہ نے ملازمین میں وائرس کی تشخیص کے بعد اپنا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا۔ ملائیشیا کے بادشاہ اور ان کی اہلیہ احتیاطی تدابیر پر 14 دن قرنطینہ میں گزاریں گے۔ کورونا وائرس کے باعث ملائیشیا میں اب تک 23 افراد ہلاک جبکہ 235 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 2 ہزار 31 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں پھیل چکی ہے جس میں مبتلا افراد کی ہلاکتیں 21 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد پونے 5 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ وائرس میں مبتلا 1 لاکھ 14 افراد سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس، ٹریفک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے