کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدايت پر وزيرِ اعظم پاکستان عمران کا حلقہ این اے 243 ميں طاہر ملک، وومين ونگ کی سابقہ وائس پريزيڈنٹ فرحانہ شہزاد، سعيد انور اور پارٹی کارکنان نے مِلکر راشن تقسيم کيا، شہر قائد کے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اس مشکل وقت میں ضرورت مند اور روزانہ کی اجرت کمانے والوں کا خاص خیال رکھیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث شہر کا غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ حکومت سندھ عوام کو راشن کی فراہمی میں غفلت برت رہی ہے جوکہ آنے والے وقت میں عوام کو سنگین صورتحال میں مبتلا کر سکتی ہے۔ شہر میں کام کرنے والے فلاحی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں جن کی کاوشوں کی وجہ سے اب تک غریبوں کے گھروں کے چولہے نہیں بجھے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر غریب طبقے کے لئے ماہانہ رقم کی تقسیم کرنے کا اعلان ایک بہترین اقدام ہے۔ حکومت سندھ کو بھی چاہئے کہ وہ عوام سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کریں۔ اگر سندھ حکومت نے عوام سے کئے 20 لاکھ راشن بیگ کی تقسیم یقینی نہ بنائی تو شہر میں غذائی قلت اور صورتحال انتہائی سنگین ہوجائے گی۔
![]()