ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی وجہ سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے اور عوام کے چہرے کھل اٹھے تاہم باد و باران کے باعث شہر میں کیچڑ اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جسکے باعث پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پیر کی شام سے جاری بارش سے سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے اور شہریوں نے گرم ملبوسات اور سویٹرز دوبارہ پہننا شروع کردئیے گزشتہ ایک ہفتے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں سورج کی تمازت میں شدت آئی تھی تاہم بارش کے بعد شہرمیں موسم انتہائی خوشگوار ہوچکا ہے اور عوام نے لطف اندوز ہونے کیلئے گھروں کی چھتوں اور گلی محلوں میں نکل کر موسم کو خوب انجوائے کیا وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث سڑکوں کی پانی جمع ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے کیچڑ سے بھرگئے ہیں دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے شہر میں دھلائی کا کام بھی جاری ہے۔ بارش کے فوری بعد بجلی رات سے بند ہوگئی، بجلی کی بندش کے بعد مچھروں کی یلغار سے شہری تڑپتے رہے کوئی پر سان حال نہیں ایک تو لوگوں کو کرونا وائرس کا خوف دوسری جانب مچھر کے کاٹنے سے ملیریا کا خطرہ لیکن واپڈا والوں کو کوئی پرواہ نہیں شہریوں اور عوامی حلقوں نے پیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرف توجہ دیں اور عوام کو تنگ کرنے والے سٹاف کے خلاف کاروائی کی جائے۔