تازہ ترین
Home / اہم خبریں / امریکی جیلوں میں کورونا کیسز پر عافیہ کے حوالے سے فیملی کو تشویش ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

امریکی جیلوں میں کورونا کیسز پر عافیہ کے حوالے سے فیملی کو تشویش ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک سیریس مسئلہ ہے اورعافیہ موومنٹ بھی اسے ایک انتہائی اہم مسئلہ کے طور پر لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی اور ایک دوسرے کی حفاظت بھی کرنی ہے اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی حفاظت بھی کرنی ہے۔ ہمیں اس معاملے میں حکومت کا ساتھ بھی دینا ہے اور مظلوموں، بے گناہوں اور عافیہ کی رہائی کے لئے تحریک کو بھی جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی اس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ” امریکی جیلوں میں غیر موثر نظام کی وجہ سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز باعث تشویش ہیں”۔ نہ کوئی اس کی ذمہ داری لے رہا ہے اور نہ ہی تفصیلات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کی فیملی کا تین (3) سال سے ٹیلیفون پر ہونے والا رابطہ بھی ختم کرایا جا چکا ہے۔ کورونا وائرس اس وقت عالمی وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے جس سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں اموات واقع ہو چکی ہیں۔ ایسے وقت میں امریکی جیلوں میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی خبر آنا فطری طور پر تشویش میں مبتلا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل حکام سے رابطہ کرنے پر عافیہ کی صحت کے حوالے سے کوئی اطلاع فراہم نہیں کی جاتی۔ وزارت خارجہ یا حکومت پاکستان کی جانب سے بھی عافیہ کی خیر و عافیت اور صحت کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ عافیہ کی خیر و عافیت اور صحت کے بارے میں اس کی فیملی کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے اور عافیہ کو واپس واطن لا کر اس وبا سے محفوظ رکھنے کے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ کارزویل جیل حکام کو ایک ای میل کرکے ڈاکٹر عافیہ کی صحت کے حوالہ سے خیریت دریافت کریں جہاں ڈاکٹر عافیہ قید ہیں۔ ای میل بھیجنے کا طریقہ یہ ہے کہ سبجیکٹ میں
How is Dr, Aafia Siddiqui? 90279-054
اور کورونا وبا پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے جیل حکام سے اختصار کے ساتھ ڈاکٹر عافیہ کی صحت سے متعلق پوچھیں اورر اس ایڈریس پر اپنی ای میل سینڈ کر دیں۔

http://CRW/ExecAssistant@bop.gov

About admin

یہ بھی پڑھیں

icc women’s championship: indies women beat pakistan women by 113 runs in first odi۔

Karachi, by (Zeeshan Hussain) A career-best 140 not out by Hayley Matthews gave the West …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے