میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ افسوس سے احتیاط بہتر ہے چند احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے خود کو اپنے گھر والوں اور اپنے معاشرے کو وبائی کورونا وائرس سے بچایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی جی پولیس ذوالفقار لاڑک کے ہمراہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے میرپورخاص شہر کے بلدیہ مارکیٹ، سبزی مارکیٹ، سول ہسپتال چوک، ریلوے اسٹیشن چوک، پولیس شہداء چوک، میرکالونی، سومرہ محلہ، چاندنی چوک، چونا فیکٹری موڑ، رنگ روڈ، غریب آباد، عمرکوٹ روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کھلنے والی فروٹ، سبزی، دودھ، بیکری، گوشت، کریانہ کی دکانوں، میڈیکل و جنرل اسٹوروں کے مالکان اور دکانوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو ہدایت کی کہ ماسک لازمی پہنیں اور خریداری کرنے والوں کو بھی ماسک پہننے کو مشورہ دیں دکانوں پر غیر ضروری ہجوم سے گریز کریں عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اپنا کردار ادا کریں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئیں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں انہوں نے کہا کہ گھر سے غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس ذوالفقارلاڑک نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے روکا جائے بعد ازاں کمشنر نے نئے تعمیر ہونے والے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپورخاص میں قائم آئسولیشن سینٹر کا بھی معائنہ کیا اس موقع اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی، سپرنٹنڈنگ انجینئر حیسکو اقبال بلوچ اوردیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
![]()