Home / اہم خبریں / سندھ کی عوام نے وزیراعلیٰ سندھ کی تین دن تک آئسولیشن میں رہنے کی اپیل ہوا میں اڑادی

سندھ کی عوام نے وزیراعلیٰ سندھ کی تین دن تک آئسولیشن میں رہنے کی اپیل ہوا میں اڑادی

حیدرآباد (رپورٹ: سبحان بلوچ) سندھ کی عوام نے وزیراعلیٰ سندھ کی تین دن تک آئسولیشن میں رہنے کی اپیل ہوا میں اڑادی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی اپیل کے باوجود مختلف شہروں میں پبلک اور پرائیوٹ ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق ہے جب کہ صبح کے وقت مختلف علاقوں میں چائے کے ہوٹل کھلے اور شہری ان پر موجود رہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ کی اپیل کے بعد جمعہ کی رات سے کراچی شہر کی مختلف شاہراہوں پر رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی تھی، رینجرز اہلکار غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کررہے تھے جب کہ شہر کے بعض مقامات پر تعینات رینجرز کی موبائل میں پانی کی ٹنکی بھی دیکھی گئی جس سے بعض شہری ہاتھ دھوتے نظر آئے۔ واضح رہےکہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور صوبائی وزیر صحت نے خبردار کیا ہےکہ اب وائرس مقامی سطح پر پھیل رہا ہے، ایسے میں سندھ حکومت نے شہریوں سے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور سماجی فاصلے بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے