Home / اہم خبریں / کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) موجودہ کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کے ہدایت پر موٹروے پولیس کے تمام یونیفارم اور نان یونیفارم ملازمین کے لیے موثر انسدادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ساؤتھ ریجن کے تمام زونل، سیکٹر اور فیلڈ سطح کے دفاتر کے اندر غیر معمولی احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ جس میں دفاتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو ماسک کی فراہمی، لال کاربولک سوپ برائے ہینڈ واش کی فراہمی، باورچی اور ہیلپر کو ڈسپوزل گلوبز کی فراہمی، دفاتر، رہائش گاہ میں اسپرے، تمام پیٹرولنگ گاڑیوں کے اندر وٹامن سی کی ادویات کی فراہمی، مختلف ٹول پلازہ، بریفنگ پوائنٹ پر مسافروں کو اور گاڑی کے عملے کو کرونا وائرس سے بچنے کے لئے انسدادی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بریفنگ جیسے اقدامات شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے