Home / اہم خبریں / کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اپنا قومی کردار ادا کرینگے۔ علامہ رضی حسینی

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اپنا قومی کردار ادا کرینگے۔ علامہ رضی حسینی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث پوری قوم کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے کورونا وائرس کے نام پر حکمراں نے کشکول اٹھالیا اور قرضہ معاف کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ایک طرف تو روزمرہ استعمال کی خرد و نوش مہنگے داموں فروخت کی جارہی تو دوسری جانب ذخیرہ اندوزوں نے مال دکانوں سے غائب کردیا ہے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اپنا قومی کردار ادا کرینگے تحریک لبیک کے پہلے مرحلے میں 1200 سو تربیت یافتہ رضاکار تیار ہیں جو کسی بھی وباء یا آفت میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرینگے انہوں نے کہا وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی اصلاح کرلیں اللہ پاک سے توبہ کریں کورونا وائرس کچھ نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اللہ پاک اور اسکے محبوب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے کو اختیار کرکے ہر محاذ سے سرخرو ہوسکتے ہیں علامہ رضی حسینی نے کہا موجودہ حکومت کی ناقص حکمت عملیوں کی وجہ سے روز مرہ دیہاڑی کے مزدور غریب عوام کو بے روزگار کیا جارہا ہے اسکا مداوا کیسے ہوگا حکومت اسکے لئے کیا کررہی ہے علامہ رضی حسینی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ امیر علامہ خادم حسین رضوی کی خصوصی ہدایت پر غریب بے روزگار افراد کے گھروں پر راشن کی تقسیم شروع کردی ہے علامہ رضی حسینی نے کہا کہ اس وقت پوری قوم اللہ پاک کو راضی کرنے کیلئے ذکر و اذکار کلمہ و درود شریف کا ورد نماز کی پابندی اور نیک اعمال میں لگ جائے تو پھر رب العالمین ہماری تمام مشکلات کو ختم کر دیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے