Home / اہم خبریں / محراب پور کے قریب نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، دو خواتین ہلاک ایک شخص زخمی

محراب پور کے قریب نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، دو خواتین ہلاک ایک شخص زخمی

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) محراب پور کے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار موٹرسائیکل سلپ پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے روند ڈالا دو خواتین ہلاک ایک مرد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور کے قریب کوٹری اسٹاپ کے پاس نیشنل ہائی پر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سلپ ہوگئی جس کے نتیجے پیچھے آنے والے ٹرالر نے تین موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 25 سالہ نجمہ لاشاری اور 55 سالہ کوڑا خاتون موقع پر ہی جانبحق ہوگئیں جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا خمس علی لاشاری معجزانہ طور پر محفوظ رہا مرنے والی خواتین اور مرد کا تعلق صوبودیرو کے قریب گاؤں مراد لاشاری سے بتایا جاتا ہے حادثے کی اطلاع پر موٹروے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو ایمبولینس میں ہالانی ہسپتال پہنچایا جہاں لیڈی ڈاکٹر نا ہونے کی وجہ سے تعلقہ ہسپتال کنڈیارو لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کردیں موٹروے پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

انیتا غلام علی پر کتاب کی تقریبِ رونمائی، انیتا غلام علی اپنی ذات میں ایک بڑی شخصیت تھیں، مہتاب اکبر راشدی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام معروف ماہرِ تعلیم، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے