میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ تحصیل کی یونین کونسل بالی شاہ کے چیئرمن اور سیکریٹری کی جانب سے کرونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کے لیے یونین کونسل کے مختلف گاؤں میں صابن تقسیم کیے گئے اور روک تھام کے لیے آگاہی مہم شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندہ حکومت کے فیصلہ پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند کے احکامات پر میہڑ تحصیل کی یونین کونسل بالی شاہ کے چئیرمن رئیس ظفر علی چانڈیو، سیکریٹری موجود خان چانڈیو نے اپنے ملازمین اور گاؤں کے معزز مکینوں کے ساتھ کرونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کے لیے یونین کونسل میں آگاہی مہم شروع کر دی جب کہ کچھ گاؤں میں غریب لوگوں میں صابن تقسیم کیے گئے اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل بالی شاہ رئیس ظفر چانڈیو اور سیکریٹری موجود خان چانڈیو نے نیشنل پریس کلب میہڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس جیسے خطرناک وباء سے جتنا ہوسکے اپنا خیال رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو صابن سے بار بار دھونا چاہیے انہوں نے کہا کہ بچاؤ کے ماسک انشاءاللہ جلد غریب لوگوں میں تقسیم کیے جائینگے۔
![]()