میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے 7 افراد کرونا وائرس کے شبہ کی بنیاد پر سکھر ہسپتال میں داخل متاثرین کی تعداد 9 ہوگئی، متاثرہ خاندان پریشان ایم ایس کی جانب سے 12 سالہ لڑکے کا کوئٹہ ہسپتال سے گم ہونے کے شک پر میہڑ تھانے کو لیٹر جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ کے قریب گاؤں نورنگ چانڈیو کا رہائشی ایران سے زیارت کرکے واپس آنے والے 7 افراد کو شبہ کے باعث سکھر ہسپتال داخل، جن میں غلام رضا، ہمت چانڈیو، فضا بتول، شرما، بختاور اور صفوران شامل ہیں ورثاء سخت پریشان ہیں جب کہ میہڑ کے قریب گاؤں محمد خان وگھیو کے رہائشی اے ایس آئی احمد بخش وگھیو کی اہلیہ غلام فضا وگھیو 12 سالہ بچہ علی رضا وگھیو جو 15 روز سے کوئٹہ جناح ہسپتال میں کرونا وائرس کے شبہ کی بنیاد پر زیر علاج تھا جن کے دوبارہ ٹیسٹ کرنے کے بعد کرونا وائرس کی تصدیق بچہ کے قریبی رشتے دار فہیم وگھیو نے کوئٹہ سے صحافیوں کو فون پر بتایا، دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر عبدالحمید شیخ کی جانب سے ایک لیٹر جاری کیا ہے کوئٹہ ہسپتال میں داخل 12 سالہ بچہ علی رضا وگھیو جو کوئٹہ ہسپتال سے لاپتہ ہوگیا ہے جس کا لیٹر میہڑ تھانے پر دیا گیا ہے جب کہ علی رضا وگھیو کے رشتے دار فہیم وگھیو نے رابطہ کرنے پر بتایہ ہے کہ بچہ کوئٹہ کے جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے میہڑ ایم ایس کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
![]()