Home / اہم خبریں / شیخ زید ہسپتال کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص انتقال کرگیا

شیخ زید ہسپتال کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص انتقال کرگیا

کوئٹہ (رپورٹ: محمد حمیر قاضی) شیخ زید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص انتقال کرگیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر عبدالغفار کے مطابق متوفی گزشتہ روز تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا جہاں اسے کورونا کے شبے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ ڈاکٹر عبدالغفار نے بتایا کہ انتقال کرنے والے شخص میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ دوسری جانب متوفی کی بیٹی نے الزام لگایا کہ میرے والد کی حالت خراب تھی لیکن ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا جبکہ ہسپتال میں انتظامات انتہائی ناقص تھے، پینے کا پانی بھی میسر نہیں تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے