میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کورنا وائرس سے نمٹنے اور میرپورخاص شہر سمیت ضلعی کی عوام کو ممکنہ طور پر اس مہلک وبائی بیماری سے بچانے کے لیئے ضلعی انتظامیہ کے بڑے فیصلے۔ انتظامیہ ہائی الرٹ۔ ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے بتایا کہ ضلعی بھر کے کاروباری مراکز، ہوٹلز، ریسٹورینٹ اور مارکیٹس بند کرینگے سوائے دودھ، کریانہ، گوشت اور سبزیوں کی دکانوں کے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آج سے پندرہ روز تک تمام چھوٹے بڑے کاروبار، انٹر سٹی بسیں، مسافروں کے آنے جانے پر پابندی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کراچی حیدرآباد سے آنے جانے والی ٹرینیوں بسوں کی بندش پر آج اجلاس طلب کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی حفاظت انکی صحت کے بارے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ دوسری جانب جھڈو شہر کے مختلف علاقوں میں بازاروں کو انتظامیہ نے بند کرانا شروع کردیا ہے تھوڑی دیر بعد میرپورخاص شہر کے بڑے چھوٹے کاروباری مراکز بند کردیے جائیں گے۔
![]()