تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے کرونا وائرس کے باعث 13 ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ملتوی کردی ہے

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے کرونا وائرس کے باعث 13 ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ملتوی کردی ہے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کرونا وائرس کے باعث 13 ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ملتوی) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے کرونا وائرس کے باعث 13 ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ملتوی کردی ہے۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ نے بتایا کہ یہ چیمپیئن شپ 25 مارچ سے 30 مارچ تک سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کراچی میں کھیلی جانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے ملک حکومت کی جانب سپورٹس سرگرمیاں 15 اپریل تک معطل کرنے پر چیمپیئن شپ ملتوی کا فیصلہ کیا ہے، محمد حسین چٹھہ نے کہا کہ ہماری طرف سے چیمپیئن شپ منعقد کروانے کی تیاریاں مکمل تھیں لیکن کرونا وائرس کے باعث یہ چیمپیئن شپ کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات سازگار ہوتے ہی سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے مشورے سے دوبارہ چیمپیئن شپ منعقد کروانے کا اعلان کیا جائے گا، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہونگے، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے باؤلر حصہ لیں گے اور چیمپیئن شپ میں گیارہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے ہیں جن سنگلز پروفیشنل، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف، لیڈیز، انڈر-12، میڈیا، انٹر اسکول، انٹر کالج اور انٹر یونیورسٹی شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے