کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) ملائیشیا کی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائشین وزیر اعظم محی الدین یاسین نے 18 مارچ سے 31 مارچ تک ملک میں تمام عوامی سرگرمیوں کو جزوی طور پر لاک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر ان اقدامات پر زور دیتے ہوئے موومنٹ کنٹرول آرڈر جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق تمام مذہبی تقریبات، کھیل، سماجی اور ثقافتی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تمام کاروباری اور مذہبی مقامات کو بند کرنا ہے۔ گروسری، مارکیٹیں، غذائی اجزاء فراہم کرنے والے اسٹوروں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ مساجد اور اسلامی جگہوں پر پابندی کا اطلاق مزاکرہ اجلاس سے مشروط ہے۔ تمام ملائیشین شہریوں پر ملک بھر میں سفری پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔ جو لوگ ابھی بیرون ملک سے آئے ہیں انھیں آئسولیشن میں رکھا جاۓ گا۔ ملائیشیا آنے والے تمام سیاحوں اور زائرین کو داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ کنڈرگارڈنز، نرسریوں، رہائشی اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں سمیت تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند کر دیا جاۓ گا۔ تمام نجی اور سرکاری اعلی ادارے بند کرنا۔ ماسواۓ پانی اور بجلی، ٹیلی مواصلات، پوسٹل سروس، نقل و حمل، ایندھن، گیس، براڈ کاسٹنگ، بینکاری، صحت، فارمیسی، فائر برگیڈ، بندرگاہیں، ہوائی اڈے، جیلیں، سیکیورٹی اور دفاع، سینیٹری خدمات، فراہمی اور خوراک کی فراہمی کے علاوہ تمام سرکاری اور نجی اداروں کو بند کردیا جاۓ گا۔ جبکہ ملائشین وزیر خارجہ ہاشم الدین حسین کے مطابق چین ملائیشیا کو کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے نمٹنے کے لئے طبی سامان کی فراہمی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سامان میں وینٹیلیٹر، چہرے کے ماسک، ٹیسٹنگ کٹس اور سینیٹائزر شامل ہوں گے۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ وزارت صحت فیس بک پر ایک خصوصی پیغام میں قوم کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاط کے بارے میں آگاہی دے، انہوں نے ملائیشین قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ ابھی تک کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملائیشین اس معاملے کو سنبھالنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتے، انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ یہ وائرس غیر معمولی ہے اور اگر احتیاط نہ کی گئی تو وہ بہت ساری ہلاکتوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے نہ صرف حکومت بلکہ خود بھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔ ملائشین وزیر اعظم محی الدین یاسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے عوام کی سہولت کے لئے وزارت تجارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضروری اشیائے خورد و نوش کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام بھی ضروریات زندگی کا ضروری سامان جمع کرلیں۔
ملائیشیا میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے نوپ نیوز (نیوز آف پاکستان) کی یہ گزارش ہے کہ غیر ضروری باہر آنے جانے سے اجتناب کریں اور کھانے پینے کی تمام تر چیزوں کا اسٹاک کرلیں اور پاکستانی کمیونٹی ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔
![]()