تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے مزید 46 کیسز رپورٹ ہوگئے جبکہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 75 ہوگئی

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے مزید 46 کیسز رپورٹ ہوگئے جبکہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 75 ہوگئی

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں شنچیون جی چرچ آف جیزز کی ایک سروس میں عبادت کرنے والے ایک تہائی افراد میں کورونا وائرس تصدیق ہوئی ہے جس کے باعث چرچ کی سروسز معطل کر دی گئیں۔ حکومت کی طرف سے اجتماع منعقد نہ کرنے کے انتباہ کے باوجود یہ لوگ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے دعائیہ سروس میں شریک ہوئے تھے۔ سروس میں شامل ہونے والے ان افراد جن کا تعلق ایک ہی فرقہ سے ہے کی کل تعداد 135 تھی جو وباء سے بچاﺅ کے لئے دارالحکومت سئیول کے قریب واقع جنوبی شہر سنین نگم کے شنچیون جی چرچ آف جیزز میں ایک خصوصی عبادت میں ایک ساتھ شریک ہوئے تھے، ان 135 افراد میں سے 46 جن میں پادری اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہے کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ جنوبی کورین حکام کے مطابق چرچ نے حکومت کی جانب سے اجتماع نہ کرنے کے انتباہ کو بارہا نظر انداز کیا، ملک میں کورونا وائرس کے 8200 کیسز میں سے نصف کا تعلق شنچیون جی چرچ آف جیزز سے ثابت ہوا ہے جوکہ ڈائیگو شہر میں واقع ہے وہاں وباء سے بچاﺅ کے لئے دعائیہ عبادت کی کم از کم 4 سروسز منعقد کی گئی تھیں۔ جنوبی کوریا میں پیر کو کورونا وائرس کے 74 نئے کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جبکہ اب تک وہاں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 75 ہو چکی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے