کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے متعلق کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک مقام پر اکھٹا کیا اور کورونا کی وباء سے ملک و قوم کو کیسے محفوظ رکھا جائے اس پر اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا، کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے درحقیقت اب تک کوئی ویکسین دریافت نہیں کی گئی ہے اس لیے قوم کو احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے جس میں وفاق اور صوبائی حکومتیں اپنا اپنا کردار ادا کررہی ہیں، کرکٹ میچ، اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق جو فیصلے کیے گئے ان کی حمایت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ یہ وقت کسی پر تنقید کرنے کا نہیں ہے مل کر کام کرنے کا ہے، کورونا وائرس کی وباء جس ملک سے تمام ممالک تک پہنچی ہے وہاں ستر ہزار سے زائد اموات ہوئی جو کہ پاکستان سے ٹیکنالوجی کے اعتبار سے کئی گناہ آگے ہیں اس لیے پاکستانی اداروں کی کارکردگی کو ہم شک کی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتے رکن سندھ اسمبلی نے گفتگو میں اسکریننگ ٹیسٹ کے حوالے مزید کہا کہ اگر ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشنز انتظامیہ پبلک کی اسکریننگ ٹیسٹ میں عدم توجہی کا مظاہرہ کررہی ہے تو لازماً وہ ذمہ دار سزا کے حقدار ہیں۔
![]()