کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ بیت المال سندھ و رہنماء پاکستان تحریک انصاف حنید لاکھانی گزشتہ شب وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان کی طویل القامت شخصیت نصیر سومرو کی رہائش گاہ پر امدای چیک دینے پہنچے سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے ایک لاکھ بیس ہزار کا چیک نصیر سومرو کے حوالے کیا اس موقع پر سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ نصیر سومرو پاکستان کا اثاثہ ہیں، نصیر سومرو کو جلد صحت کارڈ دیا جائے گا، ان کی حالت دیکھ کر مجھے افسوس ہوا، وزیر اعظم کی ہدایت پر بیت المال کی ٹیم کے ہمراہ یہاں پہنچا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ نصیر سومرو پاکستان کے سفیر ہیں سندھ حکومت کو بھی نصیر سومرو کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے افسوس ہوتا ہے ہمارے پاس اثاثوں کی قدر نہیں بیت المال کی ٹیم نصیر سومرو سے مسلسل رابطے میں رہے گی دوسری جانب پاکستانی طویل القامت شخصیت نصیر سومرو نے وزیر اعظم عمران خان اور بیت المال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کی مدد کا بے حد مشکور ہوں وزیر اعظم عمران خان انسانی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں واضح رہے نصیر سومرو نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کی تھی، نصیر سومرو کئی عرصے سے علیل ہیں۔
![]()