Home / اہم خبریں / میرپورخاص پولیس کا انوکھا کارنامہ، پہلی جماعت کے طلبہ دو بھائیوں 6 سالہ اور 4 سالہ بچوں پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرکے مفرور قرار دے دیا

میرپورخاص پولیس کا انوکھا کارنامہ، پہلی جماعت کے طلبہ دو بھائیوں 6 سالہ اور 4 سالہ بچوں پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرکے مفرور قرار دے دیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے علائقے گاؤں غلام محمد پہنور کے رہائشی محمود نہڑی انکے دو بچوں پہلی جماعت کے طالب علم چھ سالہ نظیر اور چار سالہ امیر پر اولڈ میرپور تھانے میں پولیس نے حملے کا کیس درج کرکے ملزمان بچوں کو مفرور قرار دے دیا- میرپورخاص کی عدالت نے سینئر وکیل ایڈوکیٹ کانجی میگھواڑ کی درخواست پر بچوں کے برتھ سرٹفکیٹس دکھانے کے بعد بری کردیا جبکہ بچوں کے والد کو ضمانت دے دی گئی ہے- ایک سال قبل محمود نہڑی کی فریاد پر بیٹی کو اغوا کرنے کے الزام میں دو ملزمان شاہد بلوچ اور کریم بلوچ کو سیٹ لائیٹ ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ان پر اغوا کا پرچہ درج کیا تھا- محمود نہڑی نے ایوان صحافت میرپورخاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے کیس سے ہاتھ اٹھانے کے لیئے جھوٹا کیس داخل کروایا اور سلام ہے پولیس کو کہ اس جھوٹے کیس میں پہلی جماعت کے دو معصوم بچوں کا نام بھی ایف آئی آر میں دیکر انہیں مفرور قرار دے دیا

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان شجرکاری کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے